Saturday, July 27, 2024

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا الیکشن، پولنگ کا وقت شروع ہو گیا

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا الیکشن، پولنگ کا وقت شروع ہو گیا
July 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے الیکشن کے لیئے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا جو شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔ آٹھ لاکھ سکیورٹی اہلکار تعینات، کیمرے بھی لگا دئیے گئے۔ کس کی ہو گی جیت؟کس کی ہو گی ہار؟فیصلہ آج ہو گا۔ عوام اگلے پانچ سال کیلئے حکمرانوں کا چناؤ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی کیلئے وائٹ بیلٹ پیپر کا استعمال ہو گا۔ ادھر الیکشن کیلئے ملک بھر میں عام تعطیل ہے ۔  270 قومی اور 570 صوبائی سیٹوں پر 11 ہزار 678 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ 17ہزار پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے جبکہ 9 سیٹوں پر الیکشن نہیں ہورہا ۔ الیکشن میں 95 پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ سات بجے سے پہلے رزلٹ کا اعلان نہیں کیا جا سکے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں، فوٹو کاپی ناقابل قبول ہوگی ۔ اس کے علاوہ موبائل اور کیمرہ لانے پر پابندی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ مخصوص 9 خانوں والی مہر استعمال کریں ۔ آفیشل کوڈ، دستخط اور واٹر مارک کے بغیر بیلٹ پیپر مسترد تصور ہو گا۔