Thursday, September 19, 2024

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیدی خاتون رکن سندھ اسمبلی بن گئیں

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیدی خاتون رکن سندھ اسمبلی بن گئیں
August 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک شیدی خاتون بھی سندھ اسمبلی کی رکن بن گئی۔پیپلزپارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر اسمبلی پہنچنے والی تنزیلہ شیدی کا کہنا ہے کہ آج دنیابھر کے شیدی بہت خوش ہیں،شیدیوں کوپاکستان میں زمین بھی مل گئی اور آسمان بھی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنزیلہ شیدی نے خوشی کااظہاربھی کیا ، ان کا  کہناتھاکہ پاکستان  میں تمام اقلیتوں کوبرابری کا حق حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سےخواتین کےلئے مخصوص نشت پر اسمبلی پہنچنےوالی تنزیلہ شیدی کہتی ہیں  وہ ملک و قوم کی خدمت  کریں گی۔