ملکی تاریخ میں پہلی بار 357ارب کی اراضی واگزار کرائی، شہریار آفریدی

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ آپریشن کرکے 357 ارب روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی ، قبضہ مافیا کو عبرت کا نشان بنا دیا ، پاکستان میں اب صرف قانون کی عملدآری ہوگی ۔
اسلام آباد پولیس لائن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھ اکہ پولیس اہلکار سکیورٹی اداروں کا ہراول دستہ ہے ، قوم امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔
شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھاکہ سیف سٹی پراجیکٹ پر قوم کو دھوکہ دیا گیا ، چیئرمین نیب کے نوٹس لینے پر مشکور ہیں ۔راؤ انوار کا کیس عدالت میں ہے ، ہر فیصلے کا احترام کریں گے ۔