Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملکہ کوہسار نے پھر سفید چادر اوڑھ لی

ملکہ کوہسار نے پھر سفید چادر اوڑھ لی
February 1, 2018

مری (92 نیوز) ملکہ کوہسار میں ایک مرتبہ پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ ہلکی برفباری نے ہر طرف چاندی بکھیر دی ۔
درختوں، پہاڑوں اور سرسبز وادیوں نے جیسے سفید لباس زیب تن کر لیا ہو ۔
برف پر پڑتی سورج کی کرنوں نے منظر اور بھی دلکش بنا دیا ۔
برف کے ٹکڑوں پر چمکتی دھوپ کے مناظر دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے زمین پر ہیرے اور موتی بکھرے پڑے ہوں ۔ اوپر نیلگوں آسمان، نیچے سفیدی کی چادر اور اس پر سورج کی سنہری کرنیں ہر دیکھنے والے کو سحر میں مبتلا کر رہی ہیں ۔
ایسے میں مری میں موجود سیاحوں کی تو موجیں ہو گئیں کیونکہ ایسے دلکش مناظر کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتے ہیں ۔
برفباری سے ملکہ کوہسار کی خوبصورتی کو تو چار چاند لگے ہی ہیں تاہم سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے لیکن دلکش مناظر کو دیکھ کر سردی کی شدت کا احساس ہی نہیں رہتا ۔