Wednesday, October 5, 2022

ملکہ کوہسار مری میں برفباری شروع ہو گئی

ملکہ کوہسار مری میں برفباری شروع ہو گئی

مری ( 92 نیوز ) ملکہ کوہسار مری میں برفباری شروع ہو گئی ۔ سیاحوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ۔
اسکردو، سوات، اپر دیر اور دیگر علاقوں میں بھی برف باری نے ہر چیزکو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
ادھر اسلام آباد سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج ہے جبکہ بارشیں جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔
گلیات میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ۔ انتظامیہ راستہ کھولنے میں ناکام ہے ۔
سڑکیں بند ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔