Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملکہ غزل منی بیگم کی برمنگھم میں شاندار پرفارمنس

ملکہ غزل منی بیگم کی برمنگھم میں شاندار پرفارمنس
January 21, 2018

برمنگھم ( 92 نیوز ) 10 سال بعد برطانیہ کا دورہ کرنے والی منی بیگم نے لندن کے بعد برمنگھم میں بھی اپنی شاندار کا پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے مداحوں کے دل ہی  جیت لئے ۔

منی بیگم نے 40 سالہ پرانی غزلیں گا کر سماں باندھ دیا۔ مترنم آواز کے ساتھ سر تال کے حسین امتزاج نے ہال پر سحر طاری کردیا جبکہ مداح ان کی غزلوں پر دیوانہ وار جھومتے رہے۔

تقریب کے بعد منی بیگم نے میڈیا سےبھی  گفتگو کی اور ان محبتوں پرمداحوں کا شکریہ اداکیا۔

92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سنگر ناہید نیازی اور دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلیں بھی منی  بیگم کی مداح رہیں گی۔

مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام ہونے والی اس محفل غزل کو لوگوں  نے بہت پسند کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئند بھی  ایسے پروگرامز ہوا کریں گے ۔