Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 16 ویں برسی

ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 16 ویں برسی
December 23, 2016

 کراچی(92نیوز)چھ دہائیوں پر محیط فنی سفرتمغہ امتیاز، پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈزلاتعداد سپر ہٹ فلموں کی ہیروئن اور ہزاروں مدھر گیت گانے والی اداکارہ اور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے سولہ برس بیت گئے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر قصور میں پیدا ہونے والی اللہ و سائی،، دنیا بھر میں نور جہاں کے نام سے مشہور ہوئیں 5 بر س کی عمر میں گانا شروع کیا 1935میں بطور چائلڈ سٹار فلم پنڈ دی کڑی کے ساتھ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ہیر سیال، سسی پنوں، گل بکاولی اور یملا جٹ جیسی بڑی فلموں میں بطور چائلڈ اسٹار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1947میں نور جہاں نے متحدہ ہندوستان میں آ خری دو فلمو ں مرزا صاحباں اور جگنو میں کا م کیا۔اس فلم میں ان کے ہیرو دلیپ کمار تھے۔ تقسیم کے بعد نور جہاں اپنے خاوند شوکت حسین رضوی کے ساتھ پاکستان چلی آئیں۔ بطور ہدایت کارہ ان کی پہلی فلم چن وے تھی کامیابی اور نغمگی کے اعتبارسے چن وے ، دوپٹہ ، انتظار ، اورکوئلہ بہت بڑی فلمیں ثابت ہوئیں جبکہ گلنار ، انار کلی ،لخت جگر ، نیند، نوراں،اور غالب اپنے گیتوں کی وجہ سے یادگار فلمیں تھیں۔

ساٹھ سال سے زائدعرصے پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں نورجہاں نے تقریباً ایک ہزار فلموں کے لیے گیت گائے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی شایدہی کوئی ہیروئن ہوگی جس پرمیڈم نور جہاں کی آواز میں گایا ہوا گیت پکچرائز نہ ہوا ہو۔ہزاروں گیت گانے والی برصغیرکی اس عظیم گلوکارہ کا گایا آخری گانا ،،کی دم دا بھروسہ یار، دم آوے نہ آوے تھا۔

ملکہ ترنم نور جہاں ایک ایکٹریس اور گلوکارہ کا نہیں  نام ہےایک دور کا  ایک عہد کا جس پرلولی ووڈ اور بولی ووڈ ہمیشہ نازاں رہے گا۔