Tuesday, January 31, 2023

ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 20 ویں برسی منائی جارہی ہے

ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 20 ویں برسی منائی جارہی ہے

قصور (92 نیوز) آواز میں جاذبیت ، کانوں میں رس گھولنے والی اور میدان سخن کی ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 20 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

پنجاب کے شہر قصور میں اکیس ستمبر انیس سو چھبیس میں پیدا ہونے والی اللہ رکھی وسائی فلم انڈسٹری میں نور جہاں کے نام سے مقبُول ہوئی۔ پانچ برس کی عمر میں گانا شروع کیا اور استاد غُلام محمد سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

انیس سو پینتیس میں فلم پنڈ دی کڑی سے بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی بے پناہ شہرت حاصل کی اور مختلف زبانوں میں اٹھارہ ہزار سے زائد گانے گائے۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ان کے گائے ملی نغموں نے فوجیوں میں بجلیاں بھر دی تھیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی شائد ہی کوئی ایسے ہیروئن ہو جس پر ملکہ نور جہاں کا گایا گیا گانا پیکچرائز نہ ہوا ہو۔