Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے ان کو دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دے دیا۔

بکنگھم پیلس کے مطابق ڈاکٹرز نے 95 سالہ ملکہ الزبتھ کو سرکاری مصروفیات سے گریز کامشورہ دیا ہے تاہم وہ چودہ نومبر کی تقریبات میں شرکت کے لیے پُرعزم ہیں۔

ملکہ الزبتھ گزشتہ ہفتے اسپتال سے واپس آنے کے بعد ونڈسر محل میں آرام کر رہی ہیں۔