Tuesday, November 29, 2022

ملکہ برطانیہ اپنے ہی گارڈ کی گولی کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئیں

ملکہ برطانیہ اپنے ہی گارڈ کی گولی کا نشانہ بننے سے بال بال بچ گئیں

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار کئی سال پرانا واقعہ منظرعام پرلے آیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ رات کے وقت بکنگھم پیلس کے باغ میں چہل قدمی کر رہی تھیں۔ گارڈ سمجھا کوئی محل میں داخل ہوگیا ہے۔ گارڈ نے چلا کر پوچھا کون ہے؟ اور بندوق چلانے کی تیاری کرلی لیکن خوش قسمتی سے گارڈ نے ملکہ برطانیہ کو پہچان کر کہا کہ ملکہ عالیہ قیامت ہوجاتی۔

میں آپ کو گولی مارنے ہی والا تھا۔ جس پر ملکہ نے کہا اچھا ٹھیک ہے اگلی بار چہل قدمی کے لیے نکلنے سے پہلے وہ گھنٹی بجا دیں گی۔ نیند نہ آئے تو ملکہ برطانیہ کوٹ پہن کر رات کو چہل قدمی کی عادی ہیں۔ یہ واقعہ کئی سال پرانا ہے لیکن سامنے اب آیا ہے۔