Saturday, July 27, 2024

ملکہ الزبتھ کے دور اقتدار کے 64برس مکمل ہوگئے

ملکہ الزبتھ کے دور اقتدار کے 64برس مکمل ہوگئے
February 7, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے اقتدارکے چونسٹھ برس مکمل ہوگئے اس موقع پرلندن میں ملکہ کواکتالیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ شہریوں کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے ایک دونہیں بلکہ برطانیہ پرراج کے چونسٹھ برس مکمل کرلئے۔ لندن کے گرین پارک میں شاہی خاندان کی ملکہ الزبتھ دو ئم کی حکومت کے 64 سال مکمل ہونے پر انہیں 41 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ ملکہ الزبتھ نے  1952میں  اپنے والد کی وفات کے بعد 25 برس کی عمر میں تخت سنبھالا تھا۔لندن کے مشہور ٹاور پر بھی ملکہ کو 62 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔