Sunday, December 3, 2023

ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،افغان آرمی چیف مہمان خصوصی

ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،افغان آرمی چیف مہمان خصوصی
April 18, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں افغان فوج کے سربراہ جنرل شیر محمد کریمی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں مل کر نمٹنا ہوگا۔ افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے  کاکول اکیڈمی پیشہ ورانہ امور میں سب سے بڑھ کر ہے۔ افغان آرمی چیف نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر سے مل کر نمٹنا ہوگا ایسے عناصر کا  مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں نوجوان کیڈٹس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ جنرل شیر محمد کریمی نے بہترین مہمان نوازی پر پاک فوج اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کبھی بھلا نہیں سکیں گے ۔