ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے ، والدہ زینب
قصور ( 92 نیوز ) معصوم زینب کی والدہ نے بھی ملزم کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
بیٹی کی جدائی میں زینب کےوالدین غم سے نڈھال ہیں ۔ زینب کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے ۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ شہباز شریف آئے لیکن مجھ سے نہیں ملے ۔ شہبازشریف مجھ سے ملتےاوردیکھتے زینب کی ماں کا کیا حال ہے۔
زینب کی والدہ نے آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ کسی اور زینب سے ایسا نہ ہو ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےزینب کی والدہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ملزم کو موت نہ آئے وہ موت خود مانگے ۔ اس کو ایسے لٹکائیں کہ وہ موت خود مانگے تڑپ تڑپ کے مرے ۔