Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملزم محسن علی کا عمران فاروق کے قتل کا اعتراف، لندن اور کراچی کی اہم شخصیات بھی شامل

ملزم محسن علی کا عمران فاروق کے قتل کا اعتراف، لندن اور کراچی کی اہم شخصیات بھی شامل
September 4, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی موجودگی میں تفتیش کے دوران ملزم محسن علی نے عمران فاروق قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی کردار محسن علی نے عمران فاروق کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے اور ملزم کی جانب سے کئی اہم شخصیات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جن میں لندن اور کراچی کی اہم شخصیات بھی شامل ہیں جن کے ناموں کو لندن پولیس کی طرف سے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔