Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملزم عمران کا ڈی این اے سیمپل آٹھوں بچیوں کے ڈی این اے سیمپل سے میچ کر گیا

ملزم عمران کا ڈی این اے سیمپل آٹھوں بچیوں کے ڈی این اے سیمپل سے میچ کر گیا
January 25, 2018

لاہور (92 نیوز) قصور سے گرفتار کئے جانے والے درندہ صفت ملزم عمران کا ڈی این اے سیمپل زینب سمیت زیادتی کا نشانہ بننے والی آٹھوں بچیوں کے ڈی این اے سیمپل سے میچ کر گیا ۔ ملزم عمران کا ڈی این اے پروفائل ایک سو اٹھہتر کواڈریلین میں ایک ہے ۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے سب سے پہلے عاصمہ نامی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
عاصمہ کا ڈی این اے سیمپل تئیس جون دو ہزار پندرہ کو تھانہ صدر قصور کے ذریعے کرایا گیا ۔
اس کے بعد چار مئی دو ہزار سولہ کو تہمینہ نامی بچی کا ڈی این اے سیمپل تھانہ قصور کے ذریعے کرایا گیا اور پھر عائشہ آصف کا ڈی این اے آٹھ جنوری دو ہزار سترہ کو تھانہ بی ڈویژن قصور کے ذریعے کرایا گیا جبکہ چوبیس فروری دو ہزار سترہ کو ایمان فاطمہ کا ڈی این اے تھانہ صدر قصور کے ذریعے کرایا گیا ۔
نور فاطمہ کا ڈی این اے گیارہ اپریل دو ہزار سترہ کو تھانہ صدر قصور، لائبہ کا آٹھ جولائی دو ہزار سترہ کو تھانہ اے ڈویژن قصور، کائنات بتول کا بارہ نومبر دو ہزار سترہ کو تھانہ اے ڈویژن قصور جبکہ زینب امین کا چار جنوری دو ہزار اٹھارہ کو تھانہ اے ڈویژن قصور کے ذریعے ڈی این اے کرایا گیا ۔
ان تمام بچیوں کا ڈی اے سیمپل ملزم عمران کے ڈی این اے سیمپل سے میچ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق ملزم عمران کا ڈی این اے بائیس جنوری دو ہزار اٹھارہ کو کیا گیا ۔
پنجاب سائنس فرانزک لیب کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سات بلین افرد میں سے ملزم عمران کا ڈی این اے ایک ہے جو ان بچیوں کے ڈی این اے سیمپل سے میچ ہوا جس کے بعد ملزم کے گھناؤنے جرم میں شک کی گنجائش نہیں رہتی ۔