Saturday, October 1, 2022

ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پوری قوم کیلئے سکھ کا باعث ہے، صدر عارف علوی

ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پوری قوم کیلئے سکھ کا باعث ہے، صدر عارف علوی
اسلام آباد (92 نیوز) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں موٹروے سانحہ کے ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پوری قوم کیلئے سکھ کا باعث ہے۔ https://twitter.com/ArifAlvi/status/1315683953026703363?s=20 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ملزم کا انتہائی موثرٹرائل ہونا چاہیے، ایسے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت مثالی سزا دینی چاہیے۔ عارف علوی نے مزید لکھا کہ آئیے سب کیلئے بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے محفوظ پاکستان بنائیں۔