Saturday, October 1, 2022

ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
September 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے پہلے چالان میں ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ڈی این اے رپورٹ سے نور مقدم کا ریپ بھی ثابت ہوگیا، ظاہر جعفر کے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اعترافی بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا۔

پولیس کی جانب سے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کی تفصیل سامنے آ گئی۔

ملزم ظاہر جعفر نے اعتراف کیا کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو اسے قتل کردیا۔

ملزم کے مطابق اس نے والد کو قتل کی اطلاع دی تو انہوں نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہمارے بندے آکر لاش ٹھکانے لگادیں گے۔