گوجرانوالہ (92 نیوز) گوجرانوالہ میں خواتین کو نوکری کا جھانسہ دیکر دبئی میں جسم فروشی کروانے کے واقعے میں وطن واپس آنے والی متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم بیوٹی پارلر کی نوکری کا جھانسہ دے کر ہمیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
بیوٹی پارلر کے کام کا جھانسہ دے کر غریب گھرانوں سے لڑکیوں کو بیرون ملک دبئی لیجا کر جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے والے گروہ کے جھنگل سے فرار ہو کر دو پاکستانی لڑ کیاں رخسانہ اورمہمونہ گوجرانوالہ پہنچ گئ۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ 2500 کی نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی لیجایا جاتا ہے ۔
بھاگ کر گوجرانوالہ پہنچ کر لڑکیوں کی مدعیت میں چار رکنی گروہ کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایف آئ اے حکام کا کہنا ہے گروہ میں ملوث عدیل اسکی بیوی ، عبیدالرحمان اور شمائلہ شامل ہیں جبکہ ایف آئ اے نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ عدیل کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔