Friday, October 7, 2022

ملزم اسد بھٹی کا ایس ایس پی مفخر عدیل کیساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف، ذرائع

ملزم اسد بھٹی کا ایس ایس پی مفخر عدیل کیساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف، ذرائع
 لاہور (92 نیوز) شہباز تتلہ اغواء کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم اسد بھٹی نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کےمطابق اسد بھٹی نے پہلے پولیس کو صرف شہباز تتلہ کی لاش تلف کرنے میں مدد کرنے کا بیان دیا تھا۔ چھبیس روز گزرنے کے باوجود پولیس ایس ایس پی مفخر عدیل کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی پاس اس وقت اسد بھٹی اور عرفان موجود ہیں ۔ عرفان مفخر عدیل کو تیزاب لا کر دیتا تھا۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری ڈالنے اور چالان عدالت میں پیش کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے۔ مفخر عدیل اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کی سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن میں شاپنگ مال کے قریب سے ملی تھی۔