Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملت پارک سے گھر میں قید کی گئی 25 سالہ خاتون بازیاب

ملت پارک سے گھر میں قید کی گئی 25 سالہ خاتون بازیاب
September 26, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہورکے علاقہ ملت پارک سے پولیس نے گھر میں قید کی گئی 25 سالہ خاتون کو بازیاب کرا لیا۔خاتون کو قید میں رکھنے والے کوئی اور نہیں اسکے اپنے بھائی تھے۔ تھانہ ملت پارک  کی حدود میں بھائی ہی جلاد  بن گئے ،2 ماہ تک بہن کو  گھر میں ہی قید کیے رکھا ، ہمسائیے کی درخواست پرتھانہ ملت پارک کی پولیس موقع پر پہنچی اور 25 سالہ روشن آرا کو بازیاب کروا کے مینٹل اسپتال منتقل کر دیا  ۔

کراچی، لاپتہ 2 سگی بہنوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

اہل محلہ کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی اپنی ایک بہن کو قتل کر چکے ہیں ،  روشن آرا ایک پڑھی لکھی لڑکی ہے اس نے ایم ایس ای کی ڈگری لے رکھی ہے ،جبکہ اسکے بھائیوں کا محلے میں بھی کسی کے ساتھ میل جول نہیں تھا ۔ ادھر پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے،پولیس کا کہنا ہےکہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مزید حقائق کا پتہ چلے گا۔