Tuesday, April 30, 2024

ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر دس کا کلمپ روانگی سے قبل ہی خراب ہونے کا انکشاف

ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر دس کا کلمپ روانگی سے قبل ہی خراب ہونے کا انکشاف
June 7, 2021

گھوٹکی (92 نیوز) ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر دس کا کلمپ روانگی سے قبل ہی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے!، ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر دس کا ایک اور متاثرہ مسافر سامنے آگیا۔ مسافر نے انکشاف کیا ہے کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر دس کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا۔

زخمی مسافر نے دعویٰ کیا کہ، ٹرین ڈرائیور نے عملے کو کہا بوگی ٹھیک کرو لیکن عملہ نہ مانا۔ مزید کہا کہ روہڑی کراس کرنے کے بعد جھٹکا بھی محسوس ہوا، حادثے کے وقت بوگی نمبر دس رگڑھتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین ٹکرا گئی۔

ادھر ریلوے حکام نے کراچی، سکھر ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے ہیں، ٹیلی فون نمبرز بھی جاری کردئیے۔