Sunday, December 4, 2022

ملتان :یوم پاکستان کے سلسلے میں بچوں نے نظریہ پاکستان ریلی نکالی

ملتان :یوم پاکستان کے سلسلے میں بچوں نے نظریہ پاکستان ریلی نکالی
ملتان(نائنٹٰی ٹو نیوز)ملتان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں ننھے منے بچوں نے نظریہ پاکستان ریلی نکالی۔ سبز ہلالی پرچم تھامے بچوں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے اور ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے یہ ننھے بچےملک و قوم کی محبت کے جذبہ سے سرشارتھے۔ کم سن بچوں نے پل موج دریا سے نواں شہر چوک تک نظریہ پاکستان ریلی نکالی ۔ محب وطن بچوں کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیااوردو قومی نظریہ سے ہی ملک کی ترقی وابستہ ہے۔ پاکستان کے ان محب وطن اور دلیر بچوں نے ازلی دشمن بھارت کو للکارکرکہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ اسے بھارتی تسلط سے آزاد کراکے ہی دم لیں گے۔