Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : ہیڈ محمد والا روڈ پر وین میں آگ بھڑکنے سے6 افراد جاں بحق

ملتان : ہیڈ محمد والا روڈ پر وین میں آگ بھڑکنے سے6 افراد جاں بحق
July 2, 2017

ملتان(92نیوز)ملتان میں ہیڈ محمد والا روڈ پر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے  چھے افراد جاں بحق جبکہ چوبیس زخمی ہو گئےجنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق ہیڈ محمد والا روڈ پر چوک اعظم  سے آنے والی وین میں اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس  نے دیکھتے ہی دیکھتے  پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وین میں سوار افراد چیخ و پکار کرتے رہے۔ وین  کے قریب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وین کے دروازے کھل نہیں رہے تھےجبکہ وین میں سوار کئی مسافروں کو جلتے دیکھا۔ حادثے میں زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق چوک منڈا سے بتایا  گیا ہے جبکہ تمام لوگ ملتان میں مزاروں  کی زیارت کرنے کے لیے جارہے  تھے۔ ریسکیو اہلکاروں  کے مطابق آگ سلنڈر  میں لگی جس کے بعد وین کھمبے سے جا ٹکرائی ۔

حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کا علاج جاری ہےدوسری جانب حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔