Saturday, July 27, 2024

ملتان کے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ کا انتظار

ملتان کے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ کا انتظار
April 1, 2018

 ملتان (92 نیوز) ملتان میں شائقین کرکٹ بڑی بے چینی سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ کےمنتظر ہیں۔

 شائقین ویسٹ انڈیزکےدورہ ء پاکستان کوملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف اہم قدم بھی قرار دے رہے ہیں۔

 پی ایس ایل کے میچز کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20 کرکٹ کا میلہ سجے گا تبھی تو ملتانی شائقین کو بھی ہے بڑی شدت سے ان مقابلوں کا انتظار ہے ۔ کہتے ہیں کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے ۔

 شائقین کرکٹ جہاں چوکے چھکے دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں ، وہیں قومی ٹیم کی جیت کے لئے بھی ہیں دعا گو ہیں ۔ ننھے شائقین کہتے ہیں کہ سرفراز الیون دھوکہ نہیں دے گی ۔

 شائقین کرکٹ کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز وطن عزیز میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب مثبت پیش رفت ثابت ہو گا ۔