Friday, September 20, 2024

ملتان کے دلکش گھر نے پاکستان ان سائیکلو پیڈیا میں جگہ بنالی

ملتان کے دلکش گھر نے پاکستان ان سائیکلو پیڈیا میں جگہ بنالی
February 20, 2018

ملتان ( 92 نیو ز) گھر ایک جنت ہے  جسے بنانے اور سجانے کے لئے خاتون خانہ دل لگا کر محنت کرتی ہے ، بےحد پیار اور محبت سے بنا ایک گھر ایسا بھی ہے جس نے انفرادیت کے باعث پاکستان انسائیکلوپیڈیا میں جگہ بنالی ۔

جیسے تنکا تنکا جوڑ کر پرندہ اپنا آشیانہ بناتا ہے ایسے ہی پھولوں سے شگفتہ فراز اپنے آشیانے کو سجا رہی ہے ،  مخروطی چھت اور سرسبز بیلوں سے ڈھکا دی نیسٹ بظاہر تو عام گھر ہی لگتا ہے مگر جب دروازہ کھلے تو اندر پہلا قدم رکھتے ہی نئی اور پرانی ثقافت کا حسین امتزاج ہر ایک کو متحیر کر دیتا ہے۔

شاہنواز بھٹو کے گھر کے نام پر بنا دی نیسٹ دوسرے شہروں سے آئے فنکاروں اور شعراء کرام کا بھی پسندیدہ رہا ہے ۔  مشہور شاعر احمد فراز نے اسکی چھت تلے کئی سانسیں لیں تو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 2002 میں دی نیسٹ آنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

دنیا بھر سے لائی چھوٹی بڑی بیشمار اشیاء سے سجے دی نیسٹ نے نا صرف پاکستان بلکہ کئی ممالک کی قدیم اور جدید ثقافت کو اپنے اندر سمو رکھا ہے ۔