ملتان (92 نیوز) طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ملتان کی زرعی انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کے مابین اینٹرپنیور شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے مقابلےمیں مختلف اقسام کے ماڈلز بنا کر سب کو حیران کر دیا۔
کم جگہ پر زیادہ سے زیادہ پارکنگ کی گنجائش رکھنے والا ماڈل متعارف کرواتے ایک نوجوان نے اپنے بزنس ماڈل سے سب کو حیران کر دیا۔ باہر سے امپورٹ کرنے کے بجائے پاکستان میں پارکنگ سسٹم بنائیں گئے جو کہ سستا ہو گا۔

طلبہ نے زراعت کے شعبے میں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے انوائرمنٹ کنٹرول سسٹم بھی بنایا ہے جس کی مدد سے بے موسمی فصلیں آگائی جا سکتی ہیں۔

ان مقابلوں میں طلبہ کی جانب سے مختلف دالوں کے استعمال سے کیکس، بسکٹ سمیت کئی اشیاء بنائی گئیں ہیں ۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ایسے مقابلے تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں سود مند ثابت ہوتے ہیں۔