Friday, October 7, 2022

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرپشن کا گڑھ، ہرکام کے نرخ مقرر

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرپشن کا گڑھ، ہرکام کے نرخ مقرر
ملتان (92 نیوز) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرپشن کا گڑھ بن گئی۔ ہرکام کے نرخ مقررکر دئیے گئے، اعلیٰ افسران کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کی حدود میں بے شمار غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سکیمز واقع ہیں۔ ڈویلپرز نے قوانین کے مطابق کوئی کام نہ کروایا جبکہ شہریوں کو کم قیمت کا لالچ دے کر پلاٹس فروخت کیے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں ہونے والی کرپشن کی 5 رپورٹس تیار کرلیں۔