Monday, October 3, 2022

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افسر موٹر سائیکل چور نکلا

ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افسر موٹر سائیکل چور نکلا

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں گریڈ 16 کا افسرموٹرسائیکل چور نکلا ۔ ملتان میں ایم ڈی اے کا افسر مختیار مگسی چوری کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایم ڈی اے کےافسرکو موٹرسائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ پولیس کے مطابق مختیارمگسی ریکارڈ یافتہ ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئےچھاپے مار رہے ہیں۔