Saturday, July 27, 2024

ملتان ،چھ سالہ عاصمہ زیادتی وقتل کیس کا ایک ہی روز میں فیصلہ سنا دیا گیا

ملتان ،چھ سالہ عاصمہ زیادتی وقتل کیس  کا ایک ہی روز میں فیصلہ سنا دیا گیا
March 19, 2018

ملتان ( 92 نیوز) ملکی تاریخ  کا تیز ترین ٹرائل ، 6 سالہ عاصمہ کے زیادتی و قتل کیس میں ملتان کی خصوصی عدالت نے ایک ہی روز میں فیصلہ سنادیا ۔

عدالت نے مجرم کو چار مرتبہ موت  اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

علی حیدر پر آج ہی فرد جرم عائد ہوئی تھی،18 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے اور آج ہی فیصلہ سنا دیا گیا۔