Tuesday, October 4, 2022

ملتان ، چلڈرن کمپلیکس میں خاتون نومولود بچہ چھوڑ کر فرار

ملتان ، چلڈرن کمپلیکس میں خاتون نومولود بچہ چھوڑ کر فرار
ملتان (92 نیوز) ملتان میں چلڈرن کمپلیکس میں خاتون نومولود بچہ چھوڑ کر فرار ہو گئی ۔ ملتان میں نامعلوم خاتون نے چلڈرن کمپلیکس میں بچہ چھوڑا اور پرچی بنوانے کے بہانے اسپتال سے غائب ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے بچے کو انتہائی نازک حالت ہونے پر وینٹی لیٹر پر رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کوسانس کی تنگی کی بیماری ہے۔ مصنوعی تنفس دے کر جان بچانے کی کوشش جاری ہے۔ دوسری جانب فرار ہونے والی خاتون کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ۔ اسپتال انتظامیہ نے بچے کی حوالگی کے حوالے سے گہوارہ سنٹر سے بھی رابطہ کر لیا ۔