Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان پی پی 196 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا، 14امیدوار میدان میں اتر آئے، ایک لاکھ 78ہزار 278ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے

ملتان پی پی 196 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا، 14امیدوار میدان میں اتر آئے، ایک لاکھ 78ہزار 278ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے
May 20, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان پی پی 196 میں کل ضمنی انتخاب ہو گا، ضمنی انتخا ب میں چودہ امیدوار حصہ لے رہیں ہیں جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 278 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملتان کے حلقہ پی پی 196 کی نشست سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہو گئی تھی، خالی نشست پر کل 21 مئی کو ملتان میں اس حلقے پر الیکشن ہو گا۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمود الحسن، پاکستان تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری محمد حسین کے ساتھ کانٹے دار مقابلہ ہے جبکہ پی پی 196 کے ٹوٹل ووٹر ایک لاکھ 78 ہزار 278 ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 56 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 97 ہزار 222 ہے۔ پورے حلقہ میں 133 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 47 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پورے حلقے میں 3 ہزار سات سو ایک پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس تعینات ہو گی اور ان کے ساتھ رینجرز بھی ڈیوٹی پر تعینات ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔