Sunday, November 27, 2022

 ملتان : پی ٹی آئی کا شاہ محمود کی زیر قیادت لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

 ملتان : پی ٹی آئی کا شاہ محمود کی زیر قیادت لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان(92نیوز)ملتان میں لوڈشیڈ نگ پر حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے  احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا  مظاہرے   کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کی۔ تفصیلات  کے مطابق نواں شہر چوک پرلوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی  مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کرحکومت  کے خلاف شدید نعر ے بازی کی  مظاہرے میں شریک خاتون نے لوڈشیڈنگ ختم نا کرنے پر  حکومت  کو   چوڑیوں کا تحفہ   بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے  لائن لاسز اور بجلی چوری پر بھی قابو نہیں پایا جا سکا  ۔ شاہ محمد قریشی نے کہا کہ  لوڈشیڈنگ  سے حکومت کے اشتہارات دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے پاس وقت نہیں کہ کراچی میں مرنے والوں کے لواحقین سے  تعزیت کے لیئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگ مر رہے ہیں لیکن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دوبئی چلے گئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں کو سندھیوں کی پروا نہیں ہے۔