Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے معائنے کے بعد اےٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دیدیا

ملتان : پی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے معائنے کے بعد اےٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دیدیا
December 12, 2016

 

ملتان(92نیوز)ملتان میں پی آئی اے کے پانچ انجینئرز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم  نے معائنے کے بعد اے ٹی آر  طیارے کو کلیئر قرار دے دیا ہے، تحقیقاتی ٹیم  کے مطابق  طیارے میں کوئی  تکنیکی  خرابی نہیں تھی۔

تفصیلات کےمطابق ملتان ایئرپورٹ پر گزشتہ روز ٹیک آف سے قبل اے ٹی آر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی تھی،جس کے باعث طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ۔ کراچی سے پی آئی اے کے پانچ انجینئرز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم  ملتان پہنچی اورطیارے کا معائنہ کیا۔ معائنے میں تحقیقاتی ٹیم نے اے ٹی آر کو کلئیر قرار دے دیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق طیارے میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی پائلٹ کے کاک پٹ میں نو سگنل ہوتے ہیں  جن میں سے کسی ایک نے بھی خرابی کی نشاندہی نہیں کی۔