ملتان : پولیو قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ملتان(92نیوز)ملتا ن میں ضلعی انتظا میہ نے پو لیو مہم کے دورا ن بچو ں کوپو لیو کے قطر ے نہ پلوا نے والے والد ین اور سر پرستو ں کے خلا ف کارروا ئی فیصلہ کر لیا ،اب مقد ما ت بھی در ج ہو نگے اور گر فتار یا ں بھی ہو نگی ۔
تفصیلات کےمطابق ضلع ملتان میں پو لیو کے خلاف تین روزہ مہم 7 سے 9 اکتوبر تک ہو گی۔تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ96 ہزار742 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے محکمہ صحت نے 17 سو سے زائد ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔دوسر ی طر ف ڈ ی سی او ملتا ن کی ز یر صدار ت اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے والد ین اور سر پر ست جنہو ں نے گز شتہ پو لیو مہم کے دروا ن اپنے بچو ں کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطر ے پلوا نے سے انکار کیا ان کے خلا ف مقد ما ت در ج کر کے انہیں گر فتار کیا جا ئے گا۔