Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان: پولیس کا شہری کو سٹرک پر لٹا کر تشدد،کوریج پر92 نیوز کی ٹیم کو بھی دھمکیاں

ملتان: پولیس کا شہری کو سٹرک پر لٹا کر تشدد،کوریج پر92 نیوز کی ٹیم کو بھی دھمکیاں
January 30, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں پولیس اہلکاروں نے تفتیش کا انوکھا  انداز اپنا لیا،فیملی کے ساتھ شاپنگ پر جاتے شہری کو گاڑی سے اتارا اور  سڑک پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں پرانا شجاع آباد روڈ کا رہائشی سجاد علی اہل خانہ کے ہمراہ  شاپنگ کرنے جا رہا تھا کہ کینٹ چوک کے قریب پولیس نے دھر لیا اور سڑک پر  ہی عدالت لگا لی۔ شہری کو لٹا کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا شوہر کو  بچانے کے لئے آنے والی بیوی کے ساتھ بھی پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی کی  جبکہ فوٹیج بنانے پر 92 نیوز کی ٹیم کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں  دیں۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات کیس میں مطلوب تھا۔