ملتان : پولیس کا آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ، دو ملزم گرفتار

ملتان(92نیوز) پولیس نے آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزم گرفتار کر کے آتشبازی کا پانچ من سے زائد سامان قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرعارف پورہ کے علاقے میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا آتشبازی کاپانچ من سے زائد سامان قبضے میں لے لیا پولیس نے چھاپے کے دوران فیکٹری میں کام نے والے دو مزدوروں خلیل اور وقاص کو گرفتار کر لیا تاہم فیکٹری مالک اشرف انصاری موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔