Saturday, March 2, 2024

ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹس کے 60 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹس کے 60 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
March 18, 2021

ملتان (92 نیوز) ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹس کے 60 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔

دل میں وطن عزیز پر قربان ہونے کا جذبہ لئے اور گھات لگائے بیٹھے دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے قوم کے یہ بہادر سپوت پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک ہیں جنہیں 9 ماہ سے زائد پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔ اس موقع پر یہ شیر جوان وطن عزیز پر مر مٹنے کے جذبے سے سرشار دکھائی دیئے۔

60 ویں بیج میں 443 ریکروٹس پاس آؤٹ ہوئے - پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران جوانوں نے اسلحے کے استعمال سمیت دہشت گردوں سے نمٹنے اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے دوران تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔