Tuesday, September 17, 2024

ملتان ، پردیسی اپنوں کے ساتھ عید منانے کیلئے زائد کرائے دینے پر مجبور

ملتان ، پردیسی اپنوں کے ساتھ عید منانے کیلئے زائد کرائے دینے پر مجبور
June 14, 2018
ملتان (92 نیوز) ملتان میں عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر کے پردیسیوں کی جیبیں خالی کرنا شروع کردیں۔ پردیسی اپنوں کے ساتھ عید منانے کے لئے زائد کرائے دینے پر مجبور ہیں۔ پردیسیوں کی پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے گھروں کو واپسی شروع ہوئی تو ٹرانسپورٹ مافیا بھی متحرک ہو گیا اور عیدی کے نام پر شہریوں سے زائد کرایوں کی وصولی شروع کر دی جس پر پر دیسی بھی پھٹ پڑے۔ شہریوں کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے بین الاضلاعی کرایوں میں 100 سے 120 روپے جبکہ بین الصوبائی کرایوں میں 300 روپے تک اضافہ کر دیا ہے تاہم ٹرانسپورٹرز سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ لاری اڈوں پر کرائے نامے بھی آویزاں نہیں کیے گئے جبکہ انتظامیہ بھی زائد کرایوں کی وصولی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔