Saturday, July 27, 2024

ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 12سالہ بچہ جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار

ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 12سالہ بچہ جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار
April 5, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں سرور روڈ پر اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، شہریوں نے فوری طور پر بھاگنے کی کوشش کرنیوالے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، بچے کی شناخت اکمل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ قدیر آباد کا رہائشی تھا، ریسکیواہلکاروں نے بچے کی لاش نشتر اسپتال منتقل کردی  ہے۔