Saturday, July 27, 2024

ملتان : ٹرین کی دو رکشوں اور وین کو ٹکر ،4افراد زخمی

ملتان : ٹرین کی دو رکشوں اور وین کو ٹکر ،4افراد زخمی
May 2, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں گیارہ نمبر پھاٹک کے قریب ٹرین نے دو رکشوں اور ایک وین  کو ٹکرماردی ۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ حادثے سے رکشوں اور وین کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ پھاٹک پر نصب سگنلز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے ۔