Saturday, November 26, 2022

ملتان : ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

ملتان : ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
ملتان(92نیوز)ملتان میں ٹریفک وارڈن نے 11 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی،تاہم  اغواء کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق موٹرسائیکل سوار دو اغواء کاروں نے پاک گیٹ کے رہائشی خرم کے 11 سالہ بچے طلال کو اغواء کرلیا، تاہم چوک گھنٹہ گھر کے قریب بچے کی چیخ وپکار سن کر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن اشفاق نے موٹر سائیکل سواروں کا پیچھا کیا ۔ جس پر موٹرسائیکل سوار مغوی بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لوہاری گیٹ اور بچے کے والدین موقع پر پہنچ گئے جہاں قانونی کارروائی کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق  واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔