Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان ُ: نواز شریف کی نا اہلی کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کا جشن جاری رہا

ملتان ُ: نواز شریف کی نا اہلی کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کا جشن جاری رہا
July 29, 2017

ملتان (92نیوز)ملتان میں میاں نواز شریف کی نا اہلی کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کا جشن جاری رہا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ بکرے کا صدقہ بھی دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے اور ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے ڈالتے یہ ہیں کپتان کے کھلاڑی جو دوسرے روز بھی پانامہ کیس کے تاریخی فیصلے کی خوشی میں جشن منانے میں مصروف رہے۔پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ دیا۔ تحریک انصاف کے جشن میں خواجہ سراؤں نے بھی بھرپور شرکت کی جن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی رخصتی پر ہر طرف عید کا سماں ہے۔ پی ٹی آئی کے جشن کے دوران بکرے کا صدقہ بھی دیا گیا کپتان کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہنا چاہیئے۔