Tuesday, December 5, 2023

ملتان: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف مفت ادویات فراہم نہ کرنے پر برہم  

ملتان: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف مفت ادویات فراہم نہ کرنے پر برہم  
August 16, 2017

ملتان (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کڈنی سینٹر دورہ، مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کرنے پر وزیر اعلی کی برہمی۔ غفلت برتنے پر ڈرائیکٹر پلاننگ سمیت محکمہ بلڈنگ کے تین افسران معطل کر دیے۔

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے کڈنی سینڑ پہنچے،کڈنی سینٹر کا دورہ کیا، مریضوں اور انکے لواحقین کی عیادت کی۔ مریضوں کی جانب سے مفت ادویات فراہم نہ کرنے کی شکایت پر خادم پنجاب برہم ہوگئے اور ادویات مفت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

غفلت برتنے پر ڈرائیکٹر پلاننگ اور نئی بلڈنگ میں سیم آنے پر محکمہ بلڈنگ کے تین افسران ایکسین، ایس ای اور ایس ڈی او کو معطل کردیا اور معائنہ ٹیم سے انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے  دورے کے بعد میڈئا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استپال بنانے کا مقصد یہ نہیں کہ باہر سے ادویات لی جائے۔ سو فیصد مریضوں کو ادیات مفت ملنی چاہیے۔

مریضوں کو آرام اور راحت ملنی چاہیے، حکومت کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ کچھ مریضوں کو ادویات ملتی ہیں کچھ کو نہیں، نا قابل برداشت ہے یہ چیز، کﮈنی سنٹر کی تعمیر میں غفلت کرنے والوں کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

اسپتالوں کی نجکاری کے بعد بھی مریضوں کو مفت ادویات ملیں گی۔ مریضوں کے متعلق کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی