Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان: وزیر اعظم استعفیٰ دیں ،جیالے سڑکوں پر نکل آئے

ملتان: وزیر اعظم استعفیٰ دیں ،جیالے سڑکوں پر نکل آئے
July 15, 2017

ملتان (92نیوز)جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کرنے کے لئے ملتان میں بھی پیپلز پارٹی کے جیالے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ٹائر جلا کر کچہری چوک کو بلاک کردیا اور نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

تفذصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی بھی نواز شریف کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے وزیر اعظم کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کے خلاف  چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا ۔ مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور سینوں پر گو نواز گو کی تحریر بھی درج تھی، مظاہرین نے جے آئی ٹی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے نواز شریف کے استعفی کا مطالبہ کر ڈالا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ نواز شریف اب وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان رہیں ۔ انکو چاہیے کو وہ استعفی دے دیں۔