Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان : واسا کا ٹرک  مین ہول میں دھنس گیا

ملتان : واسا کا ٹرک  مین ہول میں دھنس گیا
August 18, 2015
ملتان(92نیوز)خود آپ اپنے دام میں صیاد آگیا ملتان میں واسا کے کھلے مین ہول میں اس مرتبہ عام شہری نہیں بلکہ واسا کا اپنا ٹرک ہی دھنس گیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان شہر بھر میں واسا کے کھلے مین ہولز موت کے گڑھے بن چکے ہیں، منہ کھولے مین ہولز میں گر کر شہریوں کا زخمی ہونا اور جان سے جانا ایک معمول ہے۔ تاہم اس مرتبہ کوئی عام شہری نہیں بلکہ خود واسا کا سیوریج لائن صاف کرنے والا ٹرک مین ہول میں جا دھنسا علاقےمیں بند سیوریج لائن کھولنے کےلئے آنیوالے ٹرک کو خود اپنے ہی مین ہول سے جان چھڑا نا مشکل ہوگئی۔ چار و ناچار واسا اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک کو مین ہول کے شکجنے سے نجات دلائی۔ دیکھنا یہ ہے کہ کھلے مین ہولز پرواسا والے اب بھی ڈھکن رکھتے ہیں یا نہیں ۔