Saturday, July 27, 2024

ملتان ،نشتر ہسپتال میں کرپشن کی شکایت ،نیب نے انکوائری شروع کر دی

ملتان ،نشتر ہسپتال میں کرپشن کی شکایت ،نیب نے انکوائری شروع کر دی
April 19, 2018
ملتان  ( 92 نیوز ) نشتر ہسپتال ملتان میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی شکایات پر نیب نے شہری کی درخواست پر ابتدائی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔ نیب حکام ایم ایس نشتر اسپتال کے اساسوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ مظفر گڑھ کے رہائشی کلیم اللہ نے نشتر ہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی پر کروڑوں روپے کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو درخواست بھجوائی تھی ۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نیب حکام ایم ایس نشتر اسپتال کے اساسوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی اور نشتر ہسپتال کی صفائی کے ٹھیکہ میں بھی  سوا کروڑ روپے کا غبن کیا گیا، جبکہ کمیشن لے کر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ایئر کنڈیشنڈ خریدے گئے اور جنریٹر، ایمبولینس کے لاگ بکس میں ردوبدل کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ درخواست گزار نے  میڈیکل آلات کی خریداری  ومرمت کی مد میں بھی سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ۔