Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ملتان : نرسوں کا مطالبہ منظور ،سپرنٹنڈنٹ وارڈن کوکب ناہید کو ہٹادیا گیا ،دھرنا ختم

ملتان : نرسوں کا مطالبہ منظور ،سپرنٹنڈنٹ وارڈن کوکب ناہید کو ہٹادیا گیا ،دھرنا ختم
May 23, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان میں نرسوں نے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کر دیا نرسوں کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے  سپرنٹنڈنٹ وارڈن کوکب ناہید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔نرسوں نے نشتر روڈ پر چھ روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔ تفصیلات کےمطابق  نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا اور اسپتال انتظامیہ نے ان کا مطالبہ تسلیم کرلیا۔ کوکب ناہید کی سپرنٹنڈنٹ وارڈن کے عہدے سےچھٹی کرادی گئی۔ چارج میڈم زاہدہ کو دے دیاگیا۔ مطالبات منظور ہونے پر نرسوں نے احتجاج  ختم کر دیا اورخوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔انہوں نےاسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اپنی آواز بلند کرنے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نشتر اسپتال انتظامیہ کے ناروا سلوک اور حجاب پر پابندی کے خلاف نرسیںگزشتہ چھ روز سے سخت گرمی میں سراپا احتجاج تھیں۔ گرم موسم کی پروا کئے بغیر وہ چلچلاتی دھوپ میں اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر بیٹھی  رہیں۔