Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان: نجی کالج کے طلبا وطالبات کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد، رنگارنگ ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک

ملتان: نجی کالج کے طلبا وطالبات کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد، رنگارنگ ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک
October 13, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں نجی کالج کے طلباء وطالبات کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ نت نئے ملبوسات زیب تن کر کے حاضرین سے داد وصول کی اور ماحول کو گرمائے رکھا۔ ملتان میں سجا فیشن شو کا میلہ۔ نجی کالج کے طلباء و طالبات نے بکھیرے ملبوسات کےرنگ۔ فیشن شو کے آغاز میں صوفی پرفارمنس نے شرکاء کے دل کو موہ لیا اور شو کو چار چاند لگا دیئے۔ گریجوایشن کے پاسنگ آئوٹ سٹوڈنٹس نے اپنی فائنل کلیکشن میں رومیو جیولیرز، پارٹی ماسک تھیم، چائینیز تھیم اور ویڈنگ تھیم جیسے ڈریسز متعارف کرائے اور ریمپ پر واک کر کے دیدہ زیب ملبوسات کو زیب تن کرکے خوبصورتی کے رنگ بکھیرے۔ ایسے میں ماڈلز کا کہنا تھا کہ ویسٹرن طرز کے مختلف اقسام کے ملبوسات پہن کر انہیں بہت اچھا لگا۔ فیشن ڈیزائنگ کے سٹوڈنٹس اور ریمپ پر واک کرتے ان ماڈلز کا کہنا ہے کہ فنکار کی فنی صلاحیتوں کو چار چاند لگانے کیلئے ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔