Wednesday, December 7, 2022

ملتان : نجی تھیٹر میں لوک داستان پر مبنی ڈرامہ ہیر رانجھا نے سب کے دل جیت لئے

ملتان : نجی تھیٹر میں لوک داستان پر مبنی ڈرامہ ہیر رانجھا نے سب کے دل جیت لئے
ملتان (92نیوز)ملتان کے نجی تھیٹر میں تاریخی لوک داستان پر مبنی ڈرامہ ہیر رانجھا  نے سب کے دل جیت لئے ۔ تفصیلات کےمطابق ہیر رانجھا، سسی پنوں ،سوہنی مہینوال کی محبت بھری داستان کیسی تھی،آج کی نسل کو شاید نہ معلوم ہو، سنی سنائی داستان ہیر رانجھا کو کردار سازی میں ڈھال کر شائقین کھیل کے سامنے پیش کرتے یہ فنکار ہیں  ہیر رانجھا کی لوک داستان کے جہاں فلمی اداکار ببرک شاہ نے رانجھا اور معروف اسٹیج اداکارہ آئمہ خان نے ہیر کا کریکٹر بہترین انداز میں پیش کیا وہیں ولن قیدو کی زبردست اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے  طنزو مزاح پر مبنی ثقافتی ڈرامے پر فنکار بھی بے حد خوش دکھائی دیئے۔