Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : نبی آخرالزمان کے یوم ولادت پر پچاس من حلوہ تیار ، شہریوں کی قطاریں لگ گئیں

ملتان : نبی آخرالزمان کے یوم ولادت پر پچاس من حلوہ تیار ، شہریوں کی قطاریں لگ گئیں
December 12, 2016

ملتان(92نیوز)ملتان میں یومِ ولادت رسول خدا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرپچاس من حلوہ تیار کیا گیا جسے کھانے کے لئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق سرکار کی ولادت کا جشن ہر کوئی اپنے انداز میں مناتا ہے۔ کہیں عاشقان رسول نبی پاک کی مدح سرائی کرتے ہیں تو کہیں میلاد ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں عاشقان رسول 50 من حلوے کی دیگ تیار کر کے سرور کونین حبیب خدا سے اپنی والہانہ محبت کا ظہار کرتے ہیں۔ 50 من حلوہ کی دیگ میں دیسی گھی، سوجی، چینی، بادام، پستہ سمیت دیگر لوازمات استعمال کیے جاتے ہیں۔ حلوے کی دیگ کی تیاری صبح سویرے شروع کی جاتی ہے اور دوپہر کے وقت حلوہ عقیدت مندوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

حلوہ تیار کرنیوالے عاشقان رسول کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے یہ حلوہ حضرت محمد ﷺ  کی عقیدت اور محبت میں تیار کرتے ہیں اور اسے ہزاروں افراد میں ثواب کی نیت سے تقسیم کیا جاتا ہے۔